فلسطینی سیاسی جماعت عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نے غزہ کی پٹی پر فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے پابندیاں فوری طور پر اٹھانے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمہوری محاذ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ غزہ کے محصور عوام پر فلسطینی اتھارٹی کی پابندیاں انتقامی کارروائی ہیں۔ فلسطینیوں میں مصالحت کا عمل آگے بڑھانے کے لیے بھی غزہ کی پٹی پر عاید کردہ پابندیوں کا خاتمہ ضروری ہے۔
جمہوری محاذ کےمطابق فلسطین میں عام انتخابات کےانعقاد اور قومی یکجہتی کے لیے فلسطینی دھڑوں میں اتحاد ناگزیر ہے۔ تمام فلسطینیوں کو اپنی صفوں میں اتحاد اور یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی اتفاق رائے کے تحت فیصلے کرنا چاہئیں۔