جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر کی حماس کی قیادت کو ٹارگٹ کلنگ میں شہید کرنے کی دھمکی

پیر 17-ستمبر-2018

اسرائیل کے وزیر برائے داخلہ سلامتی گیلاد اردان نے اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی پوری قیادت کو شہید کرنے کی دھمکی دی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی وزیر کی طرف سے یہ دھمکی آمیز بیان گذشتہ روز سامنے آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگرغزہ کی مشرقی سرحد پر فلسطینیوں کے حق واپسی کے لیے پر تشدد مظاہرے دوبارہ شروع ہوتے ہیں تو حماس کی پوری قیادت کو شہید کیا جا سکتا ہے۔

عبرانی ٹی وی پر نشر بیان میں گیلاد اردان کا کہنا تھا کہ اگر غزہ کی سرحد پر کشیدگی بڑھتی ہے تو اس کی ذمہ داری حماس پر عاید کی جائے گی۔ ایسی صورت میں ہماری فوج حماس کی قیادت کو قاتلانہ حملوں میں شہید کرنے کی پالیسی دوبارہ اختیار کرسکتی ہے۔

ادھر اسرائیلی کنیسٹ کے ایک رکن حاییم یلین نے حال ہی میں فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ حماس کو غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مجبور کرنے کے لیے حماس کے عسکری ونگ عزالدین القسام بریگیڈ کی قیادت کو ٹارگٹ کلنگ کانشانہ بنانا شروع کرے۔

مختصر لنک:

کاپی