جمعه 15/نوامبر/2024

آتش گیر غبارہ اسرائیلی رکن کنیسٹ کے گھر پر جا گرا

اتوار 16-ستمبر-2018

فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی سےچھوڑا گیا ایک آتش گیر غبارہ سرحد کی دوسری جانب اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کے ایک رُکن کےگھر پر جا گرا جس کے نتیجے میں مکان میں آت بھڑک اٹھی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

عبرانی چینل ’ریچ کے اے این‘ کے مطابق اتوار کو علی الصباح ایک آتش گیر غبارہ جلے ہوئے ٹائر کے ساتھ ’فیوچر‘ موومنٹ ے رہ نما اور رکن کنیسٹ حاییم کے مکان میں جا گرا جس کے نتیجے میں مکان کے صحن میں آگ لگ گئی۔

خیال رہےکہ گذشتہ کچھ عرصے سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی سے فلسطینی شہری گیسی غبارے اور آتش گیر کاغذی جہاز سرحد کی دوسری طرف پھینکتے رہے ہیں، جس کے نتیجے میں اب تک 32 ہزار دونم رقبہ جل کر خاکستر ہوچکا ہے۔ آتش زدگی کے نتیجے میں صہیونی ریاست اب تک ڈیڑھ کروڑ ڈالر سےمحروم ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی