جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی صحافی 41 روز بعد اسرائیلی عقوبت خانے سے رہا

جمعہ 14-ستمبر-2018

فلسطینی محکمہ امور اسیران کے مطابق اسرائیلی جیل میں مسلسل 41 روز تک تشدد اور غیر انسانی حراست میں رکھے گئے ایک فلسطینی صحافی کو ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق محکمہ امور اسیران کے مطابق صھافی علی دار علی کو آج جمعرات کے روز ضمانت پر رہا کیا گیا۔ علی دار علی رام اللہ سے نشریات پیش کرنے والے فلسطین ٹیلی ویژن کے نامہ نگار اور سینیر صحافی ہیں۔

چالیس روز قبل اسرائیلی فوج نے شمالی رام اللہ میں برھام کے مقام پر ان کے گھر پر چھاپہ مارا اور انہیں حراست میں لینے کے بعد جیل میں ڈال دیا گیا تھا۔

محکمہ اسیران کے چیئرمین میجر جنرل قدری ابو بکر نے کہا کہ دارعلی کو چالیس روز قید اور 2500 شیکل جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔

خیال رہے کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی صحافیوں کی تعداد 21 ہے۔ انہیں فلسطینی قوم کے خلاف صہیونی فوج کے مظالم کو اجاگر کرنے اور صہیونی دشمن کے منظم اور سیاہ جرائم کو بے نقاب کرنے کی پاداش میں پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی