ملائیشیا نے امریکا کی جانب سے فلسطینی قوم کے حوالے سے کیے گئے انتقامی فیصلوں اور اقدامات کی شدید مذمت کی کرتے ہوئے امریکا پر فلسطینیوں کے حقوق پامال کرنے کا الزام عاید کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ملایشیا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا فلسطینیوں کے حقوق کےحوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے فرار کی کوشش کررہا۔ امریکی حکومت کے حالیہ اقدامات اسرائیل ۔ فلسطین کشمکش کے دائمی حل کی مساعی کے خلاف ہیں۔ امریکی فیصلے خطے میں امن وامان کے قیام کی عالمی کوششوں کو بھی بری طرح ناکام بنائیں گے اور بین الاقوامی مساعی پر اثر انداز ہوں گے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ملائیشیا کی حکومت فلسطینی قوم کے دیرینہ اور بنیادی حقوق، ان کے حق خود ارادیت اور آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کی خلاف ورزی کررہا ہے۔
ملائیشیا نے امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی، فلسطینی اتھارٹی اور بیت المقدس میں فلسطینی اسپتالوں کو دی جانے والی امداد بند کرنے کی شید مذمت کی اور پابندی کو فلسطینیوں پر پابندیاں عاید کرنے کی کوشش قراردیا۔
بیان میں امریکا میں تنظیم آزادی فلسطین کے دفاتر کی بندش کی بھی شدیدمذمت کی گئی اورامریکا سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں سے باز رہے ورنہ اس کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں امن کا خواب ہمیشہ کے لیے ختم ہوجائے گا۔