چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیل کا ریاستی جبر، فلسطینی کو اپنا مکان خود مسمار کرنے پرمجبور!

منگل 11-ستمبر-2018

قابض صہیونی ریاست کے ظلم وتشدد اور جبر کے دیگر حربوں میں فلسطینیوں کو انہی کے ہاتھوں بنے بنائے گھر مسمار کرنے پرمجبور کیا جانا بھی ہے۔ گذشتہ روز قابض صہیونی حکام نے ریاستی جبر کی بدترین مثال قائم کرتے ہوئے بیت المقدس میں ایک فلسطینی سے اس کا مکان اسی کے ہاتھوں مسمار کرادیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج اور دیگر حکام کی بڑی تعداد نے القدس میں الوجہ کے مقام پر احمد ابو التین کے گھر کا محاصرہ کیا۔ اہل خانہ کو بندوق کی نوک پرگھر سے باہر نکالا اور اس کے بعد گھر کے مالک کو خود مکان مسمار کرنے پر مجبور کردیا۔

مقامی فلسطینی ذرائع نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کوبتایا کہ اسرائیلی بلدیہ کے حکام کے ہمراہ آنے والے فوجیوں نے احمد ابو التین سے کہا کہ اس نے مکان اسرائیلی حکام کی اجازت کے بغیر تعمیر کر رکھا ہے۔

دوسری جانب مقامی فلسطینی قیادت اور عوامی حلقوں نے مکان کی جبرا مسماری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی