جمعه 02/می/2025

ہم برائے فروخت نہیں، ’اونروا‘ کو 20 کروڑ ڈالر کی رقم درکار:کرینپول

منگل 11-ستمبر-2018

فلسطینی پناہ گزینوں کے لیےاقوام متحدہ کی قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ‘اونروا‘ کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ بعض ممالک ان کی تنظیم کا سودا کرنا چاہتےہیں مگر ہم بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہم برائے فروخت نہیں اور نہ ہی فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کی ذمہ داریوں سے سبکدوش ہوں گے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے قاہرہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں پییر کرین پول نے کہا کہ ’اونروا‘ کو فوری طورپر 200 ملین ڈالر کی رقم کی قلت کا سامنا ہے۔

قاہرہ میں اقوام متحدہ کے مقامی دفتر میں پریس کانفرنس کےدوران عرب ممالک کے وزراء خارجہ بھی شریک تھے۔

کرینپول کا کہنا تھا کہ ’اونروا‘ عن قریب عرب لیگ کی قیادت سے بھی ملاقات کرے گی۔ موجودہ وقت فیصلہ کن لمحہ ہے۔ ہم اردن، متحدہ عرب امارات، کویت، قطر اور دیگر ممالک کی طرف سے فوری مالی امداد کی فراہمی پر ان کے شکر گذار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ’اونروا‘ کے لیےنہیں بلکہ فلسطینی بچوں کی تعلیم اور صحت کے لیے کروڑوں ڈالر کی رقم کا مطالبہ کررہےہیں۔ یہ رقم عالمی برادری کے ذمہ داری ہے۔

’اونروا‘ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ اگست میں جب تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوا تو ہم یہ تصور بھی نہیں کرسکتے تھے کہ 5 لاکھ فلسطینی طلباء کو یہ کہیں گے کہ ہم ان کی تعلیمی ضروریات پوری نہیں کرسکتے۔

مختصر لنک:

کاپی