جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے عہد تمیمی اور اس کے والدین کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

ہفتہ 8-ستمبر-2018

اسرائیلی حکام نے صہیونی فوجیوں کو تھپڑمارنے سے شہرت حاصل کرنے والی دو شیزہ عہد تمیمی، اس کےوالد باسم اوعر والدہ ناریمان کو بیرون ملک سفر سے روک دیا۔

عہد تمیمی کے والد باسم تمیمی نے خبر رساں ادارے ’اناطولیہ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اردن کے راستے یورپ کے سفر پر جا رہے تھے جہاں انہیں مختلف تقریبات میں شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا مگر صہیونی حکام نے انہیں بیرون ملک سفر سے روک دیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے بیرون ملک سفر کے تمام انتظامات مکمل تھے اور ہمیں جمعہ کے روز اردن کے لیے روانہ ہونا تھا مگر فلسطینی حکام کی طرف سے ہمیں بتایا گیا کہ اسرائیلی انتظامیہ نے ہمارے بیرون ملک سفر پر پابندی لگا دی ہے۔

خیال رہے کہ 19 دسمبر 2017ء کو اپنے گھر میں داخل ہونے والے یہودی فوجیوں کو دھکے دے کرباہر نکالنےاور بد تمیزی پر تھپڑ مارنے کے الزام میں اسرائیلی فوج نے عہد تمیمی اور اس کی والدہ کو حراست میں لے لیا تھا۔ دونوں کو آٹھ ماہ تک پابند سلاسل رکھا گیا۔ عہد تمیمی کی اس جرات پر فلسطینی اور عرب اقوام میں اسے مزاحمت کی علامت کے طورپردیکھا جا رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی