چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکا ۔ خلیج سربراہ کانفرنس دسمبر تک ملتوی

جمعہ 7-ستمبر-2018

امریکا اورخلیجی ملکوں کی متوقع سربراہ کانفرنس رواں سال دسمبر کے آخر تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق خلیج۔ امریکا سربراہ کانفرنس ایک ایسے وقت میں ملتوی کی گئی جب گذشتہ روز امیر کویت الشیخ صباح الاحمد الجابر الصباح نے واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔

امیر کویت نے امریکی صدر سے ملاقات کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹرمپ کےساتھ دو طرفہ تعاون، خلیجی ملکوں کے درمیان پائے جانے والے بحران اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور کویت کو توقع ہے کہ خلیجی ملکوں کے درمیان بحران جلد ختم ہوجائے گا۔

ادھر واشنگٹن میں الجزیرہ کی نامہ نگار نے سینیر سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکا اور خلیجی ملکوں کی سربراہ کانفرنس آئندہ دسمبر تک ملتوی ہوگئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی