جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جیلوں میں قید 17 فلسطینی مریضوں کی حالت تشویشناک

جمعرات 6-ستمبر-2018

فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 17 فلسطینی مختلف امراض کا شکار ہیں اور ان کے ساتھ مسلسل لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کی جیل اسپتال ’الرملہ‘ میں 17 فلسطینی مریض قیدیوں کو رکھا گیا ہے۔ ان میں سے بیشتر خطرناک امراض کے شکار فلسطینی قیدی شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ  خالد شاويش، منصور موقدة، معتصم رداد، أيمن الكرد، يوسف نواجعة، أشرف أبو الهدى، ناهض الأقرع، صالح عمر عبد الرحيم صالح، محمد أبو خضر، أحمد المصري، سامي أبو دياك، محمد أبو حويلة، عز الدين كراجات، إياد حريبات، ناصر الشاويش، محمد إحسان ناطور اور وإسماعيل الحروب مختلف امراض کا شکار ہیں۔

فلسطینی محکمہ اسیران کا کہنا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے اسیر ایدا حریبات سنہ 2014ء سے ایک خطرناک اعصابی بیماری میں مبتلا ہیں۔ ان کے جسم میں مسلسل رعشہ طاری رہتا ہے اور وہ اپنی مدد آپ کے تحت چل پھر نہیں سکتے۔ 22 سالہ اسیر صالح صالح کا تعلق نابلس سے ہے  اور وہ مثانے کی تکلیف کا شکار ہیں۔ ان کا فشار خون مسلسل بلند رہتا ہے مگر انہیں نہ تو مثانے کے علاج کی سہولت دی گئی ہے اور نہ ہی ان کے بلڈ پریشر کا علاج کیا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی