قابض صہیونی فوجی عدالتوں نے 64 فلسطینیوں کو مختلف مدت کی انتظامی حراست کی سزائیں سنائی ہیں۔ بعض فلسطینیوں کو تین ماہ اور بعض کو چھ ماہ کی انتظامی حراست کی سزا سنائی گئی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہےکہ انتظامی حراست کی تازہ ترین سزا 24 سالہ فداء دعمس کوسنائی گئی۔ ان کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے ہے اور انہیں چھ ماہ کی انتظامی قید میں ڈال دیا گیا۔
اسیر ادعیس کو اسرائیلی فوج نے 29 مئی کو اسرائیل کے خلاف اشتعال اور نفرت پھیلانے کے الزام میں گرفتار کیاتھا۔
بیان میں بتایا گیا ہے کہ 31فلسطینیوں کو پہلی بار جب کہ دیگر اسیران کی پہلے سے جاری انتظامی حراست میں تجدید کی گئی۔
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں قید 6 ہزار فلسطینیوں میں 430 انتظامی قیدی اور 300 بچے شامل ہیں۔