غاصب اسرائیلی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ وادی اردن زیتون کے پھل دار پودوں کے ایک فارم کو فوری طور پر مسمار کرنے کا حکم دیا ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ زیتون کا باغ ایک تاریخی اور ثقافتی علاقے میں ہے۔
مقامی سماجی کارکن معتز بشارات نے کہا کہ صہیونی سول انتظامیہ کے حکام نے ایک مقامی فلسطینی شہری نجیب ترکی فقہا کے زیتون کے باغ کو فوری طور پر ختم کرنے کا حکم دیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ باغ میں زیتون کے کم سے کم 70 پھل دار پودے ہیں۔ اس کے علاوہ متعدد دیگر پھل دار پودے بھی باغ میں موجود ہیں۔