جمعه 15/نوامبر/2024

محمود عباس ایک عظیم لیڈر ہیں، ان کا دفاع کیا جائے: اولمرٹ

منگل 4-ستمبر-2018

اسرائیل کے سابق وزیراعظم ایہود اولمرٹ نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس ایک عظیم رہ نما ہیں۔ انہوں نے اپنے سیکیورٹی اداروں کے ذریعے اسرائیل کوغیرمعمولی نقصان سے بچایا۔ فلسطینی صدر کے زیرانتظام علاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے بڑی تعداد میں  اسرائیلی فوجیوں اور تنصیبات پرحملے کرنے کی منصوبہ بندی کی مگر صدر عباس کی کوششوں سے ہم محفوظ رہے۔

عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹی وی 124 کو دیے گئے انٹرویو میں اولمرٹ کا کہنا تھا کہ محمود عباس ’عظیم رہ نما‘ ہیں ان کے مقام ومرتبے کا تحفظ اور انہیں تقویت دی جائے۔

ایہود اولمرٹ کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ حکومت کے نمائندہ نہیں مگر وہ اسرائیل کے ایک بڑے طبقے کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس لیےوہ محمود عباس سے ملنا چاہتے ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا تھا کہ ان کے اسرائیلی سیاسی قیادت سے کوئی رابطہ نہیں مگر فوجی اور انٹیلی جنس اداروں کے ساتھ وہ مسلسل رابطے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی داخلی سلامتی کے خفیہ ادارے ’شاباک‘ کے درمیان سیکیورٹی کے امور میں 99 فی صد ہم آہنگی پائی جاتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی