جمعه 15/نوامبر/2024

کیا محمود عباس در پردہ ’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کےحامی ہیں؟

پیر 3-ستمبر-2018

اسرائیل کے ملٹری انٹیلی جنس چیف نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر محمود عباس کی طرف سے ’اونروا‘ کی امداد بند کیے جانے کے امریکی اعلان کی صرف نمائشی مخالفت کی گئی ہے۔ در پردہ وہ فلسطینی تنظیموں پر دباؤ ڈالنے کے لیے امریکا کے اس فیصلے کے حامی ہیں۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی ملٹری انٹیلی جنس چیف ھرٹزی ھلیوی نے اخبار ’نیویارک پوسٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس غزہ کی پٹی میں فلسطینی تنظیموں پر دباؤ ڈالنا چاہتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ امریکا کی طرف سے ’اونروا‘ کی مالی امداد بند کرنے کے حام ہیں۔ اگرچہ بہ ظاہر انہوں نے ’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کے اعلان کی مخالفت کی ہے۔

مسٹر ھلیوی کا کہنا تھا کہ صدر عباس کا ’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کو اقوام متحدہ میں لے جانے کی دھمکی دی مگر وہ در پردہ اس حوالے سے نرمی اختیار کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی