فلسیطنی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ نے امریکا کی طرف سے تنظیم کی مالی امداد بند کئے جانے پر افسوس اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’اونروا‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد بند کرنا خوفناک اور انتہائی مایوس کن ہے۔
’اونروا‘ نے امریکا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد روکنے جانے پر اصرار مسترد کردیا اور امریکا کی طرف سے ’اونروا‘ کو بلیک میل نہیں کیا جاسکتا۔
’اونروا‘ کےترجمان کریس جانیس نے سوشل میڈیا ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ ایک بیان میں کہا کہ امریکی حکومت نے امداد بند کرکے صحت، تعلیم، ہنگامی امداد بند کرکے پناہ گزینوں کو اور ان کے بچوں کو مشکلات سے دوچار کیا ہے۔
ادھر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوگریک کا کہنا تھا کہ امریکی حکومت کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد روکنا انتقامی کارروائی کے مترادف ہے۔
خیال رہے کہ امریکی حکومت نے فلسطینی پناہ گزینوں کی امدادی ایجنسی ’اونروا‘ کی امداد مکمل طور پر بند کردی ہے۔