شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی مدد جاری رکھی جائے:یورپی یونین

اتوار 2-ستمبر-2018

یورپی یونین نے امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کےلیے قائم کردہ ’ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی ’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کے اعلان کی شدید مذمت کی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے ’اونروا‘ کی امداد بند کرنا افسوسناک ہے۔ اس کے نتیجے میں فلسطینی مہاجرین کے مسائل میں مزید اضافہ ہوگا۔

یورپی یونین کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی امداد کی بندش کے نتیجے میں فلسطینی اراضی، اردن، لبنان اور شام میں لاکھوں فلسطینی طلباء  کا مستقبل خطرے میں اور ہزاروں افراد کے لئے صحت کے مسائل پیدا کرنے کا موجب بنے گا۔

ترجمان نے کہا کہ یورپی یونین عالمی برادری کےساتھ مل کر فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی مدد جاری رکھے گی۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ ’اونروا‘ کی امداد بند کرنے کے اعلان پر نظرثانی کرے ۔

مختصر لنک:

کاپی