جمعه 15/نوامبر/2024

ادلب پرحملہ بدترین تباہی کا موجب بنے گا:امریکا

ہفتہ 1-ستمبر-2018

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے شام کی ادلب گورنری میں اسد رجیم کی طرف سے فوج کشی کی کوششوں کی سخت مخالفت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ شامی اپوزیشن کے جنگجوؤں کے خلاف اسد رجیم کی فوج کشی خطرناک جارحیت ہوگی اور اس کے نتیجے میں انسانی جانوں کے ضیاع کے ساتھ امن وامان کی صورت حال مزید مخدوش ہوجائےگی۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ’ٹوئٹر‘ پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ادلب گورنری پر شامی اور روسی فوج کا حملہ خطرناک پیش رفت ہوگی اور اس کے بھیانک نتائج سامنے آئیں گے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں سے متعلق ادارے کے ہائی کمشنر فیلییو گرانڈی نے کہا ہے کہ ادلب گورنری پرحملےکی صورت میں بڑی تعداد میں لوگ نقل مکانی پرمجبور ہوسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ شام میں امن امان کی صورت حال پہلے گھمبیر ہے۔ اگر ادلب پر فوج کشی کی جاتی ہے تو اس کے نتیجے میں نقل مکانی کی ایک نئی لہر اٹھ سکتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی