چهارشنبه 30/آوریل/2025

اتوار کو غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی ایک اور فلسطینی کوشش

جمعہ 31-اگست-2018

فلسطین کی نیشنل موومنٹ برائے انسداد ناکہ بندی غزہ کی طرف سے علاقے کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی پانچویں کوشش پرسوں اتوار کو کی جائے گی۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انسداد ناکہ بندی موومنٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  مقامی وقت کے مطابق شام پانچ بجے کشتیوں کا ایک قافلہ غزہ بندرگاہ سے سمندر میں داخل ہوگا۔ کشتیوں پر مریض اور دیگر عام شہری سوار ہوں گے۔ اس کوشش کا مقصد غزہ کی پٹی کی بحری ناکہ بندی توڑنا اور عالمی برادری کی توجہ غزہ کے عوام کی طرف مبذول کرانا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عوامی قوم غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کے لیے پرعزم ہے۔ غزہ کی ناکہ بندی توڑنے کی کوشش عالمی قوانین، انسانی حقوق اور بنیادی انسانی اصولوں کے عین مطابق ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیل نے سنہ 2006ء کے بعد سے غزہ کی بحری، بری اور فضائی ناکہ بندی کر رکھی ہے جس کے نتیجے میں وہاں پر بسنے والے 20 لاکھ سے زاید فلسطینی باشندے بدترین معاشی ، تعلیمی اور طبی بحران کا سامناکررہےہیں۔

حال ہی میں فلسطینی تنظیموں نے مل کر غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کے تحت فلسطینی شہری غزہ کی بحری ناکہ بندی توڑنے کی پانچ بار کوشش کرچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی