فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں یعبد کے مقام پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فلسطینی میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔ مقتولین کا تعلق غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل کے دیر سامت کے علاقے سے بتایا جاتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق 53 سالہ عزالدین الحروب اور اس کی اہلیہ 35 سالہ امل کو نامعلوم افراد نے نماز فجر کے وقت فائرنگ کرکے قتل کردیا۔
نامہ نگار کے مطابق مقتولین کے دو بچے گھر پرموجود تھے، انہیں کوئی تکلیف نہیں پہنچی اور وہ محفوظ رہے ہیں۔ فلسطینی پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ ذرائع کے مطابق دہرے قتل کے اس سنگین جرم میں یہودی آباد کاروں کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔