امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جاکسو نیفل میں ایک ویڈیو گیم پر ہونے والے تنازع میں گولیاں چلنے سے کم سے کم 4 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔
یہ واقعہ اتوار کو اس وقت پیش آیا جب ایک ہوٹل سے انٹرنیٹ پر نشرہونے والی ویڈیو گیم نشرکی جا رہی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا شخص بھی موقع پر ہلاک ہوگیا ہے، کوئی دوسرا مشتبہ شخص وہاں پر موجود نہیں تھا۔
واقعے کے فوری بعد پولیس کے دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ فائرنگ اندھا دھند کی ئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ پولیس نے شہریوں کو جائے وقوعہ سے دوررہنے کا مشورہ دیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کے بعد علاقے کو کلیئر کردیا گیا ہے مگر شہریوں کو وہاں پرآنے جانے میں محتاط رہنا چاہیے۔پولیس نے ہلاکتوں کی تعداد چار بتائی ہے جب کہ 10 افراد زخمی ہوئے ہیں۔