جمعه 15/نوامبر/2024

حج کی تکمیل کے بعد اللہ کے مہمان واپس گھروں کو روانہ

اتوار 26-اگست-2018

فریضہ حج کی ادائی اور مناسک کی تکمیل کے بعد ضیوف الروحمان واپس اپنے اپنے وطن اور ممالک کو روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ڈائریکٹر جنرل عصام بن فواد نور نے بتایا کہ حجاج کرام کی واپسی کے تمام انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ قریبا ایک ملین حجاج کرام کی فوری واپسی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ 27 سرکاری اور نجی محکمے اور ان سے وابستہ 13 ہزار ملازمین حجاج کرام کی واپسی کی سہولیات کے لیے سرگرم ہیں۔

اخبار الوطن سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نصف ملین حجاج کرام آئندہ ایک ہفتے کے دوران ملک سے سعودی عرب سے واپس اپنے ملکوں کو روانہ ہوجائیں گے۔

خیال رہے کہ رواں سال 23 لاکھ 71 ہزار 675 فرزندان توحید نے فریضہ حج ادا کیا۔

مختصر لنک:

کاپی