جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینیوں کے قاتل کی موت پر تحریک فتح کی قیادت بھی ’رنجیدہ‘

ہفتہ 25-اگست-2018

فلسطینی صدر محمود عباس کی جماعت تحریک فتح کے ایک وفد نے فلسطینیوں کے قتل عام کی حمایت کرنے والے نام نہاد صہیونی صحافی کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے آنجہانی ’اوری اوفنیری‘ کے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق فلسطینی صدرمحمود عباس کے مشیر برائے خارجہ امور نبیل شعث کی قیادت میں ایک وفد نے اسرائیلی صحافی ’اوری اوینیری‘ کی تل ابیب میں منعقدہ تعزیتی کیمپ میں شرکت کی۔

خیال رہے کہ ’اوری اوینیر‘ ’ھاگانا‘ نام یہودی مافیا میں رہتے ہوئے فلسطینیوں کے قتل عام میں ملوث رہ چکا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی