اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے کہا ہے کہ غزہ کی پٹی پر صدر محمود عباس اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی قیمت صہیونی ریاست کو چکانا ہوگی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق حماس کے ترجمان ڈاکٹر سامی ابو زھری نے ایک بیان میں کہا کہ غزہ کی پٹی پرصدر عباس کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کے تسلسل کا ذمہ دار اسرائیل ہے اور قابض صہیونی ریاست کو اس کی قیمت چکانا پڑے گی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ صدر عباس غزہ کی پٹی کے عوام پر پابندیوں کے نفاذ کے ساتھ ساتھ اسرائیل کے ساتھ سیکیورٹی تعاون بھی کررہے ہیں۔ غزہ کی موجودہ کشیدہ صورت حال کی تمام تر ذمہ داری صدر عباس اور صہیونی ریاست پرعاید ہوتی ہے۔