چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کا سرنگوں سے نمٹنے کے لیے ’تربیتی سائیٹ‘ کا قیام

جمعہ 24-اگست-2018

قابض صہیونی فوج نے سرنگوں اور زمین دوز مورچوں سے نمٹنے کے لیے ایک مخصوص تربیتی تجربہ گاہ قائم کی ہے جس کا مقصد غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کی سرنگوں سے نمٹنے کے لیے فوج کو تیار کرنا ہے۔

عبرانی ویب سائیٹ ’واللا‘ کے مطابق ’تربیتی سائیٹ‘ کا قیام حال ہی میں عمل میں لایا گیا۔ یہ تربیتی سائیٹ صہیونی ریاست کے جنوب میں واقع ہے۔ اس میں متعدد مرکزی سرنگیں اور بعض ان کی ذیلی سرنگیں شامل ہیں۔ ان سرنگوں کے ذریعے فوجیوں کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی تیار کردہ سرنگوں کے بارے میں آگاہ کرنا اور مستقبل میں فوج کو اس طرح کے جنگی حربے سے نمٹنے کے لیے تیار کرنا ہے۔

اسرائیلی اخبارات کے مطابق قابض فوج کا خیال ہے کہ اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] سرنگوں کی تیاری میں غیرمعمولی اہمیت رکھتی ہے۔

امکان ہے کہ اسرائیلی فوج جنوبی اور شمالی بریگیڈ کے لیے بھی نئی تربیتی سائیٹس تیار کرے گی۔

اخباری اطلاعات کے مطابق یہ سائیٹ ایک ایسے وقت میں تیار کی جا رہی ہے جب دوسری جانب غزہ کی پٹی کے گرد اسرائیل اربوں شیکل کی رقم سے ایک دیوار کی تعمیر کر رہا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی