چهارشنبه 30/آوریل/2025

رام اللہ میں یہودیوں کے لیے 650 مکانات کی تعمیر کی منظوری

بدھ 22-اگست-2018

قابض صہیونی حکام نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں ’بیت ایل‘ کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید560  مکانات کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔ یہ مکانات ’بیت ایل‘ یہودی کالونی میں تعمیر کیے جائیں گے۔

اسرائیلی اخبار’یسرائیل ھیوم‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ صہیونی حکام نے سنہ 2012ء کو خالی کی گئی یہودی کالونی ’اولبانا‘ کے آباد کاروں کو بسانے کے لیے چھ سو پچاس مکانات کی منظوری دی ہے۔

اس کے علاوہ سنہ2015ء کو ختم کی گئی غیرقانونی یہودی کالونی ’ڈارینوف‘ کے آباد کاروں کے لیے بھی متبادل مکانا تعمیر کیے جائیں گے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق ان مکانات کی تعمیر کی منظوری اسرائیلی وزارت ہاؤسنگ اور ’بیت ایل‘ یہودی کونسل کی طرف سے مشترکہ طورپر دی گئی ہے۔ عن قریب ان مکانات کی تعمیر کا کام شروع کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی