اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ نے قبلہ اول کے خلاف صہیونی ریاست کے انتقامی اقامات اور یہودیوں کے حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہوئے حرم قدسی کے تاریخی، اسلامی اور قانونی اسٹیٹس کو برقرار رکھنے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جائیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مسجد اقصیٰ میں آتش زدگی کے سانحے کے 49 سال پورے ہونے کی مناسبت سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ قبلہ اول کا دفاع پوری مسلمہ امہ کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ مسجد اقصیٰ پہلا قبلہ اور حرمین شریفین کے بعد تیسرا مقدس ترین مقام ہے۔
اسرائیل قبلہ اول کے بنیادی دینی، اخلاقی، قانونی اور تاریخی قوانین کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہو رہا ہے۔
او آئیسی نے قبلہ اول اور فلسطینی قوم کے حقوق کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے اور کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم بیت المقدس شریف کےاسلامی اورعرب تشخص کے دفاع کے لیے اقدامات کریں گے۔
اسلامی تعاون تنظیم نے مسجد اقصیٰ کے دفاع کے لیے عالمی سطح پرمہمات تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا ہے کہ تنظیم سنہ1967ء کی حدود میں آزاد فلسطینی ریاست کےقیام کے مطالبے پر قائم رہےگی۔