اسرائیلی جیلوں میں مسلسل 16 سال تک پابند سلاسل رہنے والے ایک فلسطینی شہری کو گذشتہ روز رہا کردیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق 43 سالہ اسیر منیر نزیہ حنتش کو ’جلبوع‘ جیل سے رہا کیا گیا۔ ان کا آبائی تعلق مقبوضہ مغربی کنارے شمالی شہرقلقیلیہ کے باقہ قصبے سے ہے۔ گھر پہنچنے پرحنتش کا شاندار استقبال کیا گیا اور شہریوں کی بڑی تعداد انہیں مبارک باد دینے ان کے گھر پر جمع ہوگئی تھی۔