اسرائیل کی مجسٹریٹ عدالت کے حکم پر سنہ 1948ء کے مقبوضہ شہر ام الفحم کے رہائشی تین فلسطینیوں کو رہائی کے بعد ان کے گھروں پر نظربند کیا گیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے تینوں فلسطینیوں کو گذشتہ جمعہ کو بیت المقدس میں ایک فدائی حملہ کرنے والے شہید احمد محامید سے معاونت کے شبے میں گرفتار کیا تھا۔ تاہم خفیہ کیمرے کی فوٹیج میں صرف شہید محامید کو دیکھا جاسکتا ہے۔
تینوں فلسطینیوں کو گذشتہ روز رہائی کے بعد ان کےگھروں میں نظر بند کیا گیا۔ خیال رہے کہ جمعہ کے روز بیت المقدس میں اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی نوجوان احمد محامید کو گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔ اسرائیلی فوج نے اس پر الزام عاید کیا تھا کہ اس نے ایک یہودی آباد کار پر چاقو سے حملہ کر کے اسے زخمی کر دیا تھا۔