چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی اشرار کے فلسطینیوں کی گاڑیوں پرنفرت انگیز نعروں کی چاکنگ

پیر 20-اگست-2018

فلسطین کے مقبوضہ مقبوضہ بیت المقدس  میں العیسویہ کے مقا پریہودی آباد کاروں  فلسطینیوں کی کھڑی گاڑیوں پر عبرانی زبان میں اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔

 یہودی آباد کاروں نے گھروں کے باہر کھڑی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کردیے اور گاڑیوں پر اور گھروں کی دیواروں پر عبرانی زبان میں نسل پرستانہ نعروں کی چاکنگ کی۔

مقامی فلسطینی سماجی کارکن ابو حمص نے بتایا کہ یہودی کالونی کے آباد کاروں نےالعیسویہ میں  فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں کے ٹائر پنکچر کردیے اور گاڑیوں پر عبرانی زبان میں فلسطینیوں، مسلمانوں اور عربوں کے خلاف نفرت آمیز نعروں کی چاکنگ کی۔

خیال رہے کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے فلسطینیوں کی املاک پر حملوں کا سلسلہ روز کا معمول ہے۔ آئے روز یہودی شرپسند فلسطینیوں کی گاڑیوں، گھروں اور دیگر املاک پر حملے کرکے انہیں نقصان پہنچاتے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی