شنبه 16/نوامبر/2024

نیتن یاھو کی کرپشن کیسز کی دوبارہ تحقیقات مکمل

اتوار 19-اگست-2018

اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی مبینہ کرپشن کے کیسز کی دوبارہ تحقیقات مکمل کرلی گئی ہیں۔

پولیس کےحکام نے  وزیراعظم سے کرپشن کیس’پیزک‘ جسے میڈیا میں کیس 4000 کے طورپرجانا جاتا ہے کے بارے میں پوچھ تاچھ کی۔

عبرانی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق پولیس کرپشن کیسز کے شواہد کے مطابق سوال جواب کیے گئے۔

عبرانی ٹی وی کے مطابق پولیس وزیراعظم کو پوچھ تاچھ کے لیے حراست میں  لینے کی سفارش بھی کرسکتی ہے۔

خیال رہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے کیسزکی کئی سال سے تحقیقات جاری ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے تین کیسز میں ایک کیس 1000، دوسرا 2000 اور تیسرا 4000 نمبر کے ساتھ مشہورہے۔

مختصر لنک:

کاپی