اسرائیلی حکومت نے صہیونی ریاست کے دفاعی بجٹ میں ایک ارب شیکل کے اضافی رقم کی منظوری دی ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 20 کروڑ 90 لاکھ سے زاید ہے۔
اسرائیلی حکومت کا کہنا ہے کہ آئندہ ایک عشرے کے دوران صہیونی ریاست کی سلامتی کو لاحق خطرات کے تناظر میں اضافی بجٹ کی منظوری دی ہے۔
نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوجی دفاعی بجٹ میں اضافے کی منظوری کی تجویز کابینہ کی سیاسی وسیکیورٹی کمیٹی کو بھیجی گئی ہے۔
عبرانی ویب سائیٹ ’واللا‘ نیتن یاھو کا دفاعی بجٹ میں اضافی کا منصوبہ قومی پیداوار کا 6 فی صد ہے۔ اس بجٹ کی مدد سے اسرائیل کے دفاعی شیلڈ آئرن ڈون، ایرو میزائل سسٹم، میجک سٹیک اور داخلی محاذ کو مزید محفوظ کرنا اور سنہ 1948ء کے دوران قبضے میں لیے گئے علاقوں میں دیوارفاصل کو مکمل کرنا ہے۔