ترکی کے سابق صدر عبداللہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ عالمی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سابق ترک صدر عبداللہ گل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اپنی پالیسیوں، اقوال، افعال میں بنیادی اقدار اور انسانی اصولوں کی نفی کرتے ہیں۔
ٹوئٹر پرپوسٹ ٹویٹس میں عبداللہ گل کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی ترکی کے بارے میں ٹویٹس انتہائی شرمناک ہیں۔ امریکی صدر عالمی امن وسلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔ وہ دنیا کے آئین، قوانین، اقدار اور انسانی اصولون کی نفری کرتے ہیں۔ صدر بننے کے بعد انہوں نے جتنے بیانات دیے یا اقدامات کیے وہ سب بنیادی انسانی اصولوں اور عالمی امن کے تقاضوں کے خلاف ہیں۔
انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ امریکا کی طرف سے بین الاقوامی امن اور تجارت کو لاحق خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے ترکی کے ساتھ تعاون کریں۔
خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی سے اسٹیل اور ایلومینیم کی درآمد پر اضافی ٹیکس لگا دیا تھا۔