اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] کی کمیٹی برائے خزانہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقوں میں یہودی آباد کاروں کے لیے مزید 25 ملین شیکل کی رقم کی منظوری دی ہے۔ یہ رقم ’عمونا‘ اور ’نیتوو ھابوٹ‘ یہودی کالونیوں سے نکالے گئے یہودی آباد کاروں کی بحالی پر خرچ کی جائے گی۔
اسرائیلی وزارت خزانہ کے مطابق کنیسٹ کی کمیٹی کی طرف سے منظور کی گئی رقم سے یہودی آباد کاری کے لیے کام کرنے والے ٹھیکے داروں کو ادا کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ’عموناہ‘ نامی یہودی کالونی کو حال ہی میں خالی کرایا گیا تھا۔ اس سے قبل ’عوفرا‘، عمیحائی کالونی کے قریب شیلو کالونی کو بھی یہودیوں سے خالی کرالیا گیا تھا۔ یہ تمام یہودی کالونیاں آباد کاروں نے اپنے طورپر قائم کی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ’عموناہ‘ کے آباد کاروں کے لیے 20 اور ’نتیو ھابوٹ‘ کے آباد کاروں کے لیے 15 ملین شیکل کی رقم مختص کی گئی ہے۔