شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی زندانوں میں تین فلسطینیوں کی احتجاجا بھوک ہڑتال شروع

منگل 14-اگست-2018

اسرائیلی جیلوں میں انتظامی حراست کی غیرانسانی پالیسی کے تحت پابند سلاسل تین فلسطینیوں نے بہ طور احتجاج بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

کلب برائے اسیران کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیت امر کے 28 سالہ صدام عوض، المغیر کے 21 سالہ عباس ابو علیا اور الظاھریہ کے 46 سالہ خالد البطاط نے انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج 12 اگست سے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔

کلب کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اسیر عوض کو سنہ 2009ء میں پہلی بار گرفتارکیا گیا تھا۔  اسے سات سال قید کی سزا سنائی گئی مگر سنہ 2011ء میں اسے قیدیوں کے تبادلے کے ایک معاہدے کے تحت رہا کر دیا گیا تھا۔ تاہم انہیں چار سال کے بعد دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔

اسیر ابوعلیا مسلسل 14 ماہ سے انتظامی قید کے تحت پابند سلاسل ہیں۔ حال ہی میں ان کی مدت حراست میں مزید چار ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔

اسی طرح اسیر البطاط بھی 14 ماہ سے مسلسل انتظامی قید کے تحت حراست میں رہے ہیں۔ حال ہی میں 18 جولائی کو انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی