جمعه 15/نوامبر/2024

کولمبیا نے فلسطینی ریاست تسلیم کر لی

جمعہ 10-اگست-2018

جنوبی امریکا کے ملک کولمبیا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہوئے فلسطین کو آزاد اور خود مختار ریاست بنانے کے لیے عالمی سطح پر کوششوں میں حصہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کولمبیا کی حکومت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری ہونے سے قبل فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کولمبیا کی وزات خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صدر خوان مانویل سانٹوس نے فلسطین کو ایک ریاست کے طورپر تسلیم کرلیا اور اب فلسطین کی آزادی کی مہمات میں حصہ لے گا۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ادارے ’وفا‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ کولمبیا کے صدر نے اپنی مدت پوری ہونے سے قبل فلسطینی مملکت کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی