چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی صحافیوں پراسرائیلی حملے قابل مذمت ہیں: انسانی حقوق گروپ

جمعرات 9-اگست-2018

انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے صہیونی ریاست کی طرف سے فلسطینی صحافیوں کو دانستہ طورپر نشانہ بنائے جانے کی پالیسی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین میں آزادی اظہار رائےکو طاقت سےدبانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق انسانی حقوق کی عالمی تنظیم’انٹرنیشنل اسکائی لائن‘ جس کا صدر دفتر اسٹاک ہوم میں ہے اور ’یورپی مہم برائے دفاع اسیران فلسطین‘ کے اوسلو میں قائم دفتر سے جاری بانات میں فلسطینی صحافیوں اور صحافتی اداروں پر اسرائیلی فوج کے حملوں کو آزادی اظہار رائے کے عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

دونوں انسانی حقوق کی تنظیموں نے سوشل میڈیا ویب سائیٹس پر فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مہمات شروع کی ہیں۔ ان مہمات میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل ایک سوچے سمجھےمنصوبے کے تحت فلسطینی صحافیوں اور ابلاغی اداروں کو بندوق کی نوک سے دبانے کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

دونوں گروپوں نے بین الاقوامی برادری اور سوشل میڈیا پرسرگرم کارکنوں سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فلسطینی صحافیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے شروع کی گئی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں تاکہ صہیونی ریاست کے فلسطینیوں کے خلاف مظالم کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کیا جاسکے۔

مختصر لنک:

کاپی