جمعه 15/نوامبر/2024

انڈونیشیا میں زلزلےکے نتیجےمیں 70 ہزار افراد بے گھر

جمعرات 9-اگست-2018

گذشتہ اتوار کے روز انڈونیشیا کے صحت افزا جزیروں پر زوردار زلزلے کے بعد تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں سے جاری ہیں، جس زلزلے میں 100 سے زائد افراد  جاں بحق ہوئے ہیں جب کہ 70 ہزار افراد بے گھر ہیں۔ سیکڑوں زخمیوں میں 236 افراد کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

پیر کے روز زیادہ تر سیاحوں کو محفوظ مقامات کی جانب منتقل کیا گیا، جب کہ اُن مکینوں کو، جن کے گھر منہدم ہوگئے تھے، خیموں میں بسایا گیا ہے۔

امریکی ارضیاتی ادارے نے اتوار کے روز آنے والے زلزلے کی شدت 6.9 درجے ریکارڈ کی، جبکہ اِس سے قبل اس کی شدت 7.0 درجے بتائی گئی تھی۔ اس کا محور جزیرہٴ لمبوک کے شمالی حصے میں 10.5 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا، جس سے کچھ دیر کے لیے سونامی کا انتباہ جاری کیا گیا۔

زلزلے کی لپیٹ میں گیلی کے قریبی جزیرے بھی آئے، اور ساتھ ہی بالی، سمباوا اور مشرقی جاوا کے کچھ حصے بھی متاثر ہوئے۔

متاثرین کو منتقل کرنے کا کام زیادہ تر گیلی کے چھوٹے جزیروں تک مرتکز رہا، جو لومبوک کے قریبی جزیرے ہیں جہاں چھٹیاں منانے والے افراد بڑی تعداد میں آتے ہیں۔

پیر کے روز سیاح چھوٹے ساحلوں پر قطار باندھے کھڑے رہے۔ اُنھیں کشتیوں کا انتظار تھا تاکہ اُنھیں لمبوک کے بڑے جزیرے کی جانب منتقل کیا جاسکے۔

اہلکاروں نے بتایا ہے کہ پیر کے روز گیلی کے جزیروں سے 2000سے زائد پھنسے ہوئے افراد کو نکال لیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی