شنبه 16/نوامبر/2024

ٹرمپ کے داماد کی ’اونروا‘ کو ختم کرنے کی سازش طشت ازبام

اتوار 5-اگست-2018

امریکی اخبارات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور ان کے مشیر خاص جارڈ کوشنر فلسطینی پناہ گزینوں کی کفالت کے عالمی ادارے ’یو این ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی‘ [اونروا] کو ختم کرنے کی گھٹیا سازشوں میں سرگرم عمل ہیں۔

امریکی ’فارن پالیسی‘ میگزین کی رپورٹ کے مطابق جارڈ کوشنر فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے پناہ گزین کے اسٹیٹس کی ایک خاص مدت مقرر کرنا چاہتے ہیں تاکہ اس مدت سے پہلے پہلے والے افراد کو پناہ گزین شمار کیا جائے اور مدت گذرنے کے بعد فلسطینیوں کو پناہ گزینوں کے دائرے سے نکالا جائے۔

امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جارڈ کوشنر کی اس سازش کا انکشاف ان کے اور امریکی انتظامیہ کے دیگر عہدیداروں کے درمیان ہونے والے ای میل رابطوں میں کیا گیا۔ انہوں نے اس حوالے سے کئی ای میل مشرق وسطیٰ کے لیے امریکی خصوصی ایلچی جیسن گرین بیلٹ کو کیں جن میں ’اونروا‘ کو ختم کرنے کی اپنی منصوبہ بندی کا اظہار کیا۔

جارڈ کوشنر ایک ای میل مراسلے میں لکھتے ہیں کہ ’اونروا‘ ایک کرپٹ اور غیر فعال ادارہ ہے۔ اس کے نتیجے میں خطے میں امن کے قیام کی راہ ہموار نہیں ہوسکی۔ اس لیے اب اس ادارے کو ختم کرناہی بہتر ہے۔

امریکی اخبار میں یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں ہوا ہے جب دوسری طرف اسرائیلی پریس میں یہ خبریں شائع ہوئی ہیں کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی تعداد جو کہ 70 لاکھ سے زاید کو کم کر کے چالیس ہزار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی