شنبه 16/نوامبر/2024

غزہ کے محاذ پر کشیدگی، نیتن یاھو نے کولمبیا کا دورہ منسوخ کردیا

ہفتہ 4-اگست-2018

اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے غزہ کی پٹی کی کشیدہ صورت حال کے باعث جنوبی امریکی ملک کولمبیا کا سرکاری دورہ منسوخ کر دیا ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخبار ’ہارٹز‘ نے وزیراعظم ہاؤس کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیتن یاھو عن قریب کولمبیا کا دورہ کریں گے تاہم اس کی تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ غزہ کی کشیدہ صورت حال کے باعث وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے کولمبیا کا دورہ منسوخ کیا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ ایام میں غزہ کی پٹی میں کافی عرصے تک امن رہنے کے بعد کشیدگی جاری ہے۔ یہ کشیدگی اس وقت پیدا ہوئی تھی جب غزہ کی مشرقی سرحد پر جمع ہزاروں فلسطینیوں کی جانب سے تحریک حق واپسی اور فلسطینیوں کے کاغذی جہازوں سے پیدا ہوئی تھی۔

اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی پر محدود حملے بھی کیے جس کے جواب میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے صہیونی کالونیوں پر راکٹ برسائے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی