چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج نے بیت حانون گذرگاہ سے فلسطینی تاجر گرفتار کرلیا

ہفتہ 4-اگست-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان بیت حانون گذرگاہ سے جمعہ کی شام ایک فلسطینی تاجر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کے چیئرمین عبدالناصر فروانہ کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج نے غزہ کی پٹی کے رہائشی ایک کاروباری شخصیت محمد احمد الاسطل کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

فروانہ نے بتایا کہ الاسطل اپنے کاروباری کاموں کے لیے غزہ سے غرب اردن جا رہے تھے کہ انہیں بیت حانون گذرگاہ پر روک لیا گیا۔ اس کے بعد ان کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ صہیونی حکام سے رابطہ کرنے پر معلوم ہوا کہ انہیں حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر لے جایا گیا ہے۔

انسانی حقوق کے مندوب کا کہنا ہے کہ فلسطینی تاجر کو حراست میں  لیے جانے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

خیال رہے کہ رواں سال بیت حانون گذرگاہ سے اب تک 8 فلسطینیوں کو رواں سال حراست میں لیا گیا جب کہ پچھلے سال 17 فلسطینیوں کو بیت حانون گذرگاہ سے گرفتار کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی