جمعه 15/نوامبر/2024

حماس کا وفد مصر کے کامیاب دورے سے واپس

جمعہ 3-اگست-2018

مصر کے سرکاری دورے پر قاہرہ آئے حماس کی قیادت کا وفد  واپس اپنے اپنے مقامات کی طرف روانہ ہوگئے ہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قاہرہ کے دورے پرآیا حماس وفد مصری حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد واپس روانہ ہوگیا ہے۔

خیال رہے کہ حماس کا وفد حال ہی میں مصر کے دورے پر قاہرہ پہنچا تھا۔ اس وفد میں حماس کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری، موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق، حسام بدران، خلیل الحیہ اور روحی مشتہی شامل تھے۔

حماس کا وفد 30 جولائی کو مصر کے دورے پرقاہرہ آیا تھا۔ اس دورے کا مقصد مصر کی زیرنگرانی فلسطینیوں کے درمیان جاری مصالحتی مساعی کو آگے بڑھانا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی