اسرائیلی زندانوں میں قید ایک فلسطینی شہری کو 15 سال کے بعد رہا کیا ہے۔ جیل سے پندرہ سال بعد رہا ہونے والے فلسطینی محمود خلیلیہ کا تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جبع قصبے سے ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق رہائی کے بعد خلیلیہ کو اس کے گھر لے جایا گیا جہاں اس کے گھر میں جشن کا سماں تھا۔
رہائی کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے خلیلیہ نے کہا کہ اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینیوں کے جذبے اور عزائم مضبوط ہیں۔ انہوں نے اسیران کی رہائی کے لیے تحریک جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔