پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کا رام اللہ سے مزاحمتی سیل گرفتار کرنے کا دعویٰ

جمعرات 2-اگست-2018

اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں بیت ایل میں ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران  متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔

قابض فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ گرفتار کیے گئے  فلسطینی ایک مزاحمتی سیل کا حصہ  ہیں جو شہر میں یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کو اغواء کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ انہوں نے تین ہفتے قبل بیت ایل یہودی کالونی میں یہودی آباد کاروں پر فائرنگ بھی کی تھی۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج اور خفیہ ادارے ’شاباک‘ کے ایک مشترکہ آپریشن میں مزاحمتی سیل کو حراست میں لیا۔ گرفتار فلسطینیوں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

یہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیلی تنصیبات اور شخصیات پرحملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی