چهارشنبه 30/آوریل/2025

حماس کے نائب صدر کی قیادت میں وفد کی قاہرہ آمد

بدھ 1-اگست-2018

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری کی قیادت میں جماعت کا ایک اعلٰی اختیاراتی وفد کل منگل کو مصر کی دعوت پر قاہرہ پہنچ گیا۔

وفد میں حماس کے سیاسی شعبے کے ارکان موسیٰ ابو مرزوق، عزت الرشق اور حسام بدران شامل ہیں۔ جب کہ غزہ کی پٹی سے وفد میں خلیل الحیہ اور روحی مشتہی پہلے ہی قاہرہ پہنچ گئے تھے۔

ذرائع کے مطابق حماس کا وفد آج اور کل مصری انٹیلی جنس چیف میجر جنرل عباس کامل اور دیگر عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کرے گا۔

خیال رہے کہ مصر فلسطینی دھڑوں بالخصوص حماس اور تحریک فتح کے درمیان مصالحتی مساعی کے لیے کوشاں ہے۔ دو ہفتے قبل حماس کے وفد نے قاہرہ کے دورے کے بعد کہا تھا کہ جماعت نے مصر کی طرف سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کی تجاویز قبول کرلی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی