فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں آج بدھ کو اسرائیلی فوج نے ایک چھاپہ مار کارروائی کے دوران ایک صحافی سمیت متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے مغربی نابلس میں زواتا کے مقام پر تلاشی کے دوران 36 سالہ صھافہ محمد انور منیٰ کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔
محمد منیٰ نابلس میں ’ھوا نابلس‘ ریڈیو کے ڈائریکٹر اور ’قدس پریس‘ کے نامہ نگار ہیں۔ وہ پہلے بھی حراست میں لیے جا چکے ہیں اور سنہ 2014ء کو فلسطینی اسیران کی اجتماعی بھوک ہڑتال میں بھی پیش پیش رہے ہیں۔
ادھر ایک دسری کارروائی میں مغربی نابلس میں بیت ایبا کے مقام پر تلاشی کے دوران ایک نوجوان انور طالب صنع اللہ کو حراست میں لے لیا گیا۔
عینی شاہدین کے مطابق نابلس عصیرہ القبلیہ، سبسطیہ، سالم اور کئی دوسرے مواضعات میں چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران متعدد فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔