شنبه 16/نوامبر/2024

اسرائیلی عدالت کا ’الخان الاحمر‘ کی مسماری روکنے کی درخواست پرغور

بدھ 1-اگست-2018

اسرائیل کی سپریم کورٹ آج یکم اگست بہ روز بدھ مشرقی بیت المقدس میں واقع ’الخان الاحمر‘ گاؤں میں فلسطینیوں کے گھر مسمار کرنے پر پابندی عاید کرنے کے لیے دی گئی درخواست پرغور شروع کیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق دیوار فاصل اور یہودی آباد کاری کے خلاف سرگرم شعبے کے وکلاء کی طرف سے الخان الاحمر میں فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری روکنے کی درخواست دی تھی جس پرآج غور کیا جا رہا ہے۔

خیال رہے کہ’الخان الاحمر‘ نامی فلسطینی قصبہ بیت المقدس اور اریحا شہروں کے درمیان واقع ہے۔ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج نے اس قصبے کو مسمار کرنے اور وہاں پر بسنے والے فلسطینی بدوؤں کو وہاں سے بے دخل کرنے کا آپریشن کیا جس پر مقامی آبادی سمیت ملک گیر احتجاج کیا گیا۔

فلسطینی شہریوں کی جانب سے  الخان الاحمر کی مسماری روکنے کےلیے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔’الخان الاحمرکو بچاؤ‘ کے عنوان سےجاری اس مہم کے رابطہ کار عبداللہ ابو رحمۃ نے بتایا کہ ان کی طرف سے عدالت میں دی گئی درخواست پر غور کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت درخواست پر صرف غور کرے گی مگر اس حوالے سے کوئی مثبت یا منفی فیـصلہ نہیں کیا جائے گا۔

مختصر لنک:

کاپی