جمعه 15/نوامبر/2024

صہیونی جلادوں کا فلسطینی صحافیہ لمیٰ خاطر پر ہولناک تشدد

جمعرات 26-جولائی-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے بتایا ہے کہ گذشتہ روز حراست میں لی گئی فلسطینی دانشور اور صحافیہ لمیٰ خاطر کو عسقلان  نامی عقوبت خانے میں ڈالا گیا جہاں اس پر وحشیانہ تشدد کیا جا رہا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ’کلب برائے اسیران‘ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ لمیٰ خاطر کو عسقلان عقوبت خانے میں غیرانسانی ماحول میں رکھا گیا ہے اور اس پر خواتین اور مرد صہیونی جلادوں نے وحشیانہ تشدد کیا ہے۔

خیال رہے کہ 42 سالہ صحافیہ لمیٰ خاطر کو اسرائیلی فوج نے منگل کے روز غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل سے حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا تھ۔

انسانی حقوق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ لمیٰ خاطر کو رات کو عسقلان کے ایک فوجی ٹارچر سیل میں لے جایا گیا تھا جہاں اسے صہیونی جلادوں نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔

خیال رہے کہ لمیٰ خاطر کے شوہر پہلے ہی پابند سلاسل ہیں جب کہ دو سال قبل لمیٰ کو بھی قابض فوج نے دو ماہ کے بچے کے ساتھ جیل میں ڈال دیا تھا۔

لمیٰ خاطر پانچ بچوں کی ماں ہیں اور کئی جسمانی بیماریوں کا بھی شکار ہیں۔ فلسطینی اخبارات میں اکثر ان کے مضامین شائع ہوتے رہتے ہیں میں جن میں وہ صہیونی ریاست کے مظالم پر آواز اٹھاتی ہیں۔ ان کی گرفتاری کا محرک کلمہ حق کہنا ہی بتایا جاتا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی