فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف شہروں اور دیہات میں جمعرات کے روز قابض اسرائیلی فوج کی گھرگھر تلاشی کی کارروائیوں میں نو فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کےمطابق جمعرات کو قابض صہیونی فوج نے گھر گھرتلاشی کی کارروائیوں میں فلسطینیوں کے گھروں میں گھس کرخواتین اور بچوں کو زدو کوب کیا اور قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کےساتھ ساتھ نقدی اور طلائی زیورات لوٹ لیے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ تلاشی کی کارروائیوں میں نو فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں سیکیورٹی اداروں کو مطلوب افراد بھی شامل ہیں۔
اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ غرب اردن کے جنوبی شہر الخلیل میں تلاشی کے دوران ‘M.16’ رائفل بھی قبضے میں لی گئی ہے۔
قلقیلیہ شہرمیں تلاشی کےدوران قابض فوج نے گھروں سےبھاری مقدار میں نقدی اور زیورات کی لوٹ مار کی۔ طولکرم شہر میں تلاشی کے دوران دو سگے بھائیوں سمیت تین فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ بیت لحم سے دو فلسطینی گرفتار کئے گئے۔