چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی عدالت سے فلسطینی دوشیزہ کے مقدمہ کی سماعت 12 بار ملتوی

بدھ 25-جولائی-2018

اسرائیل کی ایک فوج داری عدالت نے اپنی نوعیت کے ایک انوکھے کیس میں گرفتار 19 سالہ فلسطینی دو شیزہ کے مقدمہ کی سماعت 12 مرتبہ ملتوی کی ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق انیس سالہ اریج امجد محمد حوشیہ کو اسرائیلی فوج نے 28 دسمبر 2017ء کو شمال مغربی بیت المقدس میں قلندیا کے مقام سے حراست میں لیا تھا۔

اسیران میڈیا آفس کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے حوشیہ کو گذشتہ برس دسمبر میں وقت حراست میں لے لیا تھا جب وہ ڈاؤن سنڈروم کی بیماری کی شکار اپنی ہمشیرہ کی مدد کے لیے قلندیا چیک پوسٹ کے قریب غلط روٹ کا استعمال کررہی تھیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ گرفتاری کے بعد حوشیہ کے مقدمہ کی بارہ مرتبہ سماعت موخر کی گئی۔ وہ اس وقت ھشارون جیل میں قید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی