چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی پابندیوں کے باعث غزہ میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن

منگل 24-جولائی-2018

اسرائیلی حکومت کی طرف سے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ پابندیوں کے باعث علاقے میں بجلی کا بحران مزید گھمبیر ہوگیا ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق غزہ میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ک دورانیہ سولہ گھنٹے تک جا پہنچا ہے۔

خبر رساں ادارے ’صفا‘ کے مطابق غزہ میں پاور ڈسٹری بیوشن کمپنی کے ڈائریکٹر تعلقات عامہ و اطلاعات محمد ثابت نے بتایا کہ غزہ میں ایندھن کی قلت کے باعث مرکزی پاور پلانٹ بند کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گذشتہ ایک ہفتے کے بعد اب تک غزہ کو ایندھن سپلائی  نہیں کیا جاسکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی پاور اتھارٹی کی طرف سے بھی پاور پلانٹ کی بندش کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

خیال رہے کہ ایک ہفتہ پیشتر اسرائیلی حکومت نے غزہ کی پٹی پر پابندیان مزید سخت کرتے ہوئے بجلی اور ایندھن کی سپلائی بند کردی تھی۔ تاہم فلسطینی مزاحمتی تنظیموں اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کے باوجود غزہ کو ایندھن کی سپلائی بحال نہیں کی جاسکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی